کرایوں میں اضافے پر ملک گیر احتجاج، اسپین میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان

میڈرڈ (جانو ڈاٹ پی کے) اسپین میں کرایوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کے بعد وزیراعظم پیدرو سانچیز نے قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کردیا۔

حکام کے مطابق عام انتخابات 29 نومبر کو ہوں گے، جو پہلے اگلے سال موسمِ گرما میں متوقع تھے۔

احتجاج کا آغاز 87 سالہ خاتون کو کرایہ بڑھانے کے بعد مبینہ طور پر گھر سے بے دخل کیے جانے کے واقعے سے ہوا، جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے رہائش کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ دارالحکومت میڈرڈ میں پارلیمنٹ کے باہر بھی دھرنا دیا گیا۔

ملک گیر احتجاج کے بعد وزیراعظم پیدرو سانچیز نے قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا، جس کے بعد اسپین میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button