پاکستان کاعالمی فیشن میں بڑا اعزاز،2ڈیزائنرز بی او ایف500کا حصہ بن گئے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)دو پاکستانی فیشن ڈیزائنرز نے بااثر عالمی فیشن انڈیکس بی او ایف 500 میں جگہ بنا کر ملکی فیشن انڈسٹری کا نام عالمی سطح پر نمایاں کردیا۔

اسٹریٹ ویئر ڈیزائنر زین احمد پہلی بار بی او ایف 500 کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں، جبکہ معروف ڈیزائنر فراز منان اس سے قبل 2024 میں بھی اس فہرست کا حصہ رہ چکے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے زین احمد روایتی ٹیکسٹائل تکنیکوں کو جدید اسٹریٹ ویئر کے ساتھ منفرد انداز میں یکجا کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

دوسری جانب فراز منان کے تیار کردہ عروسی ملبوسات پاکستان سمیت جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بھی مقبول ہیں، جس کے باعث انہوں نے عالمی فیشن منظرنامے میں اپنی شناخت بنائی ہے۔

بی او ایف 500 میں ایسے ڈیزائنرز، فیشن ایگزیکٹوز اور ثقافتی شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے جو عالمی فیشن انڈسٹری کی تشکیل اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button