دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو ایرانی فوج کچل دے گی، آرمی چیف کی سخت دھمکی

تہران (جانو ڈاٹ پی کے)ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو ایرانی فوج اسے کچل دے گی۔ایرانی آرمی چیف کے مطابق جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ایرانی فوج مکمل طور پر الرٹ ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
امیر حاتمی نے کہا کہ دشمن فوجی محاذ پر ناکامی کے بعد پابندیوں اور معاشی دباؤ کا سہارا لے رہا ہے، جبکہ ایران میں بدامنی اور افراتفری پھیلانے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں ایران نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے عزت اور سربلندی حاصل کی۔ جنگ کے نقصانات اپنی جگہ، تاہم اصل اہمیت جنگ کے نتیجے کی ہے۔
ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ملک کو جنگ کے سائے سے دور رکھنا ضروری ہے اور ایران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔



