ایران امریکا جنگ کے اثرات، برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت نے نیا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا

 لندن (جانو ڈاٹ پی کے) امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے اثرات عالمی توانائی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے، برطانیہ میں ڈیزل کی اوسط قیمت تقریباً 2 پاؤنڈ فی لیٹر کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی۔

عرب میڈیا کے مطابق 5 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران برطانیہ میں ڈیزل کی اوسط قیمت 199.52 پینس فی لیٹر ریکارڈ کی گئی، جو ملکی تاریخ میں نئی بلند ترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی حالیہ قیمت نے جولائی 2022 میں قائم سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ اس وقت روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت 199.22 پینس فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔

نئی قیمت سابقہ ریکارڈ کے مقابلے میں 0.30 پینس فی لیٹر زیادہ ہے، جس سے برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں پر عالمی جغرافیائی کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button