بدین میں تھیلیسیمیا سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا خواتین کیلئے ایک روزہ مفت طبی کیمپ

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)سوسائٹی فار کیئر آف تھیلیسیمیا پیشنٹس بدین کی جانب سے سندھ کے سب سے بڑے منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر بدین میں تھیلیسیمیا سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا خواتین  کے لیئے ایک روزہ مفت طبی کیمپ  لگائی گئی اس طبی کیمپ میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر جناح اسپتال کراچی  پروفیسر آف گائناکالوجی ڈاکٹر نگہت علی شاہ  اور ڈاکٹر ارم ماجد شیخ ماہر گائناکالوجسٹ و فیٹو میٹرنل میڈیسن کی نگرامیں

 جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل  سینٹر جناح اسپتال کراچی کی ماہر خواتین ڈاکٹروں کی ٹیم نے خواتین کا طبی معائنہ اور مشاورت فراہم کی کیمپ کے دوران خواتین کی مختلف بیماریوں، اولاد نہ ہونے کے مسائل، رحم کی بیماریوں اور کینسر کی اسکریننگ کے حوالے سے ماہر ڈاکٹروں نے خواتین مریضوں کو طبی مشورہ اور معائنہ کیا کیمپ کے دوران ضرورت کے مطابق آپریشن اور مزید علاج کے لیے مریضوں کی رجسٹریشن اور کیسز کی نشاندہی بھی کی گئی اور اس کیمپ میں بدین ضلع کے دور دراز علاقوں سے آ نے والی خواتین مریضوں اور ضرورت مند خواتین کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی گئیں

مزید خبریں

Back to top button