سجاول ٹھٹھہ روڈ پر ٹرک کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

سجاول (جانو ڈاٹ پی کے) سجاول ٹھٹھہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ٹرک کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت محمد موسیٰ خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان رکشے میں سوار تھا کہ راستے میں اس کی چپل نیچے گر گئی۔ چپل اٹھانے کے لیے نوجوان رکشے سے نیچے اترا تو پیچھے سے آنے والے ٹرک کی زد میں آگیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور نوجوان کی لاش سول اسپتال سجاول منتقل کردی۔

حادثے کے واقعے سے متعلق مزید معلومات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button