عوام کی خدمت کیلئے موجود ہیں،عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے،سید ایاز علی شاہ شیرازی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )سابق وفاقی وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی ۔ محکمہ مواصلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور ممبر قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی سے شیرازی ھاؤس مکلی ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے مختلد شھروں کے رھائشیوں جس  میں چوہڑ جمالی ، جاتی، جھوک شریف میرپور بھٹورو ساکرو گھوڑا باری کیٹی بندر گھارو دھابیجی گجو اور دگر علاقوں کے لوگ  شامل تھے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا سید ایاز علی شاہ شیرازی نے فوری طور پر شکائت کے ازالے کے لئے مختلف محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کیں اس موقع پر ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کے کونے کونے میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو علاقے ترقیاتی کاموں سے رہ گئے ہیں، وہاں بھی ان شاء اللہ جلد ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ملاقات کے دوران حاجی محمد صدیق تھہیم، ارباب بابو کیہر، ارباب عبدالستار کیہر، محمود کیہر، سید عبداللہ شاہ، صوفی شعب اللہ اکبر، شعیب ترک، میر ہزار خان زئور سمیت مختلف برادریوں کے چوہدریوں، عمائدین اور معززین نے بھی ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ملاقات کی۔

مزید خبریں

Back to top button