ٹھٹھہ:سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کا ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کا اعلان

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن )ٹھٹھہ ضلع میں محکمہ صحت کے زیر انتظام چلنے والے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ٹھٹھہ ضلع میں محکمہ صحت کے زیر انتظام چلنے والے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹھٹھہ ضلع کے ڈاکٹروں کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرنے کا اعلان کیا گیا اجلاس میں مختلف ڈاکٹرز پر ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی اجلاس میں باہمی مشاورت سے ڈاکٹر  ساجد شیخ کو چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا، جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر ممتاز چوان، ڈاکٹر آکاش عباسی، ڈاکٹر غلام علی ڈایو، ڈاکٹر کاشف صدیق میمن، ڈاکٹر شبنم پلیجو (لیڈیز آرگنائزر)، ڈاکٹر عدیل میمن (تعلقہ اسپتال میرپور ساکرو)، ڈاکٹر مجاز قریشی (سول اسپتال ٹھٹھہ)، ڈاکٹر مبشر جوکھیو (سول اسپتال)، ڈاکٹر صدام جوکھیو (رورل ہیلتھ سینٹر جنگشاہی)، ڈاکٹر منصور کلہوڑو (رورل ہیلتھ سینٹر ویر) اور ڈاکٹر احسان کلہوڑو کو شامل کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہفتے کے اندر سول اسپتال ٹھٹھہ کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسیئیشن کی باڈی تشکیل دے دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خاتمے، ان کے مسائل کے حل، مریضوں کی فلاح و بہبود، بلڈ بینک کے قیام اور تدریسی ورکشاپس کے انعقاد کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بھرپور رابطے اور جدوجہد کی جائے گی اجلاس میں ڈاکٹر پرشاد ڈاکٹر رضوان جوکھیو، ڈاکٹر راحیل جوکھیو اور ڈاکٹر اسماعیل نے بھی شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈاکٹروں کے جائز حقوق، صحت کے بہتر نظام اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button