آزاد کشمیر کابینہ میں بڑی تبدیلی،تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل

مظفرآباد (جانو ڈاٹ پی کے) آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل کر دیا گیا، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نئی تقسیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر سے بورڈ آف ریونیو کا قلمدان واپس لے کر راجہ محمد ریاست کے سپرد کردیا گیا ہے۔

اسی طرح عبدالرحمان آرائیں کو محکمہ سیاحت کے ساتھ مزید اہم ذمہ داریاں بھی تفویض کردی گئی ہیں۔ انہیں سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر، صنعت و کامرس، لیبر و اوزان و پیمائش، معدنی وسائل اور پرنٹنگ پریس کے محکمے بھی دے دیے گئے ہیں۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے بعد آزاد کشمیر کابینہ میں محکموں کی نئی تقسیم فوری طور پر نافذ العمل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button