ایران کے ساتھ نیا سفارتی معاہدہ ممکن ہے، کرس مرفی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ نیا سفارتی معاہدہ مکمل طور پر ممکن ہے۔

مشرق وسطیٰ کے حالیہ دورے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کرس مرفی نے قطر میں امریکی اور ایرانی سفارت کاری کے کوآرڈینیٹر علی الثوادی کے ساتھ ہونے والی طویل ملاقات کا احوال بھی شیئر کیا۔

امریکی سینیٹر کے مطابق موجودہ صورتحال میں ایران کے ساتھ ایک نئے سفارتی معاہدے کے امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو دوبارہ فوجی حملے شروع کرنے کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دینی چاہیے۔

کرس مرفی نے خطے میں جاری کشیدگی اور ماضی کی ناکام امن کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمنی کو دوبارہ ہوا دینے کے بجائے بات چیت کے ذریعے امن کی کوشش کرنا زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے اور کسی ممکنہ سفارتی معاہدے کی جانب پیش رفت کرنا ایک قابلِ عمل راستہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button