بھارتی وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کپتانی چھوڑ دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے تمام فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔

ہرمن پریت کور نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا، کیونکہ کپتانی کے دوران کئی برسوں کی یادیں، لمحات اور جذبات وابستہ ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرمن پریت کور نے گوہاٹی میں بی سی سی آئی کی ریویو میٹنگ کے بعد قیادت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہرمن پریت کور کی جگہ سمرتھی مندھانا کو بھارتی ویمن ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا۔

کپتانی سے دستبرداری کے باوجود ہرمن پریت کور بطور کھلاڑی بھارتی ٹیم کے لیے کھیلتی رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button