پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈز کا اعلان،صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور پاکستان، انگلینڈ و سری لنکا کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی سکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گے۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو ہوگا۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سکواڈ

صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم۔

ون ڈے ٹرائی سیریز کا سکواڈ

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔

16 رکنی ون ڈے سکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ سکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

قومی ٹیم کی مینجمنٹ

قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ ہوں گے، جبکہ مائیکل سمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر ہوں گے۔ راولپنڈی میں شفقت شبیر جبکہ لاہور میں سید نذیر احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔

کرنل عثمان انواری کو سیکیورٹی منیجر جبکہ ڈاکٹر واجد علی رفاعی کو ٹیم ڈاکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button