خیبر پختونخوا میں معاملات ایمرجنسی کی طرف جارہے ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا لگ رہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں معاملات ایمرجنسی کی طرف جارہے ہیں، گورنرخیبر پختونخوا وہی کریں گے، جو انہیں وفاقی حکومت کہے گی۔
شیری رحمان نے کہا پیپلزپارٹی سمجھتی ہے سیاسی لوگوں کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ مکمل بند نہیں ہوتا، ہم حکومت میں نہیں اس لیے نہیں کہہ سکتی کہ مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے یا بند، اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی چاہتی تھی کہ راستہ نکلے ہمارا بھی یہی خیال تھا، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے.
شیری رحمان نے کہا ہم نے بھی فریقین کو اچھے رویے کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی، مسودے کا ایک حصہ انسداد دہشت گردی تعاون پرمبنی تھا، مذاکرات کے دوسرے دن اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی نے کہا ہم با اختیار ہیں، اپوزیشن کو بانی پی ٹی آئی کے علاج اور ڈاکٹرکی رسائی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔



