ہنگری کے شہری نے18 سال میں 2000 انرجی ڈرنک کینز جمع کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

ہنگری(جانوڈاٹ پی کے)ہنگری کے شہری گرگو بوربیلی نے سال 2008 میں اپنے ہاسٹل کے کمرے سے انرجی ڈرنک کینز جمع کرنے کا مشغلہ شروع کیا تھا، جو اب گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے۔

گرگو بوربیلی نے بتایا کہ اگست 2008 کے ایک شدید گرم دن میں وہ ٹھنڈا مشروب خریدنے پاس کی دکان پر گئے، جہاں صرف ’ہیل‘ انرجی ڈرنک دستیاب تھا۔ پہلی بار ذائقہ پسند آنے پر مختلف برانڈز آزمانا شروع کیے۔

ہاسٹل کے کمرے میں جب کینز جمع ہوئے تو پہلے ری سائیکل کرنے کا سوچا، لیکن پھر ہر برانڈ کا ایک کین کمرے کی خوبصورتی کے لیے شیلف پر رکھ دیا۔

وقت کے ساتھ یہ مجموعہ پھیلتا گیا اور وہ جاپان، امریکا اور یورپ کے سفر کے دوران نایاب کینز لاتے رہے۔ اس مجموعے میں 1990 کی دہائی کا نایاب ’مائیکل جیکسن مسٹری‘ اور سابق یوگوسلاویہ کا تاریخی ’گوارانا‘ اینرجی ڈرنک کین بھی شامل ہے۔

دو ہزار مختلف کینز کا ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد بھی ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کلیکشن کو مزید بڑھاتے رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button