نومولود کی مونچھوں والی ویڈیو نے انٹرنیٹ پردھوم مچادی

ایکواڈور (جانو ڈاٹ پی کے)سوشل میڈیا پر ایک نومولود بچے کی ویڈیو نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جس میں بچے کے ہونٹوں کے اوپر گھنی سیاہ مونچھیں دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے کے بعد اس کی حقیقت اور صداقت سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو کا تعلق ایکواڈور سے ہے، تاہم اس دعوے کی حتمی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ بعض صارفین نے ویڈیو سے متاثر ہوکر بچے کی مصنوعی تصاویر بھی تیار کیں، جن میں اسے فوجی وردی، سگار کے ساتھ کاروباری لباس اور جنگجو کے روپ میں دکھایا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی ایک فیکٹ چیک رپورٹ میں ویڈیو میں ڈیجیٹل ترمیم کے ممکنہ شواہد کی نشاندہی کی گئی ہے، تاہم یہ حتمی طور پر ثابت نہیں ہوسکا کہ ویڈیو اصل ہے یا اس میں مصنوعی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق بعض نومولود بچوں کے جسم پر نرم اور باریک بال موجود ہوتے ہیں، جنہیں لینوگو (Lanugo) کہا جاتا ہے۔ یہ بال عموماً پیدائش سے پہلے ظاہر ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔ تاہم صرف اس طبی حقیقت کی بنیاد پر وائرل ویڈیو کی صداقت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

مزید خبریں

Back to top button