سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ کی86فیصد پروازیں منسوخ،ہزاروں مسافر متاثر،ڈیلٹانے پروازیں اگلے سال تک مؤخرکردیں

ریاض (جانو ڈاٹ پی کے)برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں 86 فیصد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق 8 سے 25 اکتوبر کے دوران ریاض ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 4 ہزار 736 پروازیں شیڈول تھیں، جن میں سے 4 ہزار 71 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
رائٹرز کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال ہوچکی ہیں اور اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ تاہم متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے ریاض کے لیے اپنی پروازیں نومبر تک معطل رکھی ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا نے ریاض کے لیے پروازیں اگلے سال تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سعودی عرب کی ایک اہم سرمایہ کاری کانفرنس بھی 2027 تک ملتوی کردی گئی ہے۔
فضائی آپریشن میں خلل اور پروازوں کی بڑے پیمانے پر منسوخی سے بین الاقوامی سفر اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔



