صنعتکار ریحان اشرف قتل کیس، زیرِ حراست ملزم عدالت میں پیش، شناخت پریڈ کا حکم

فیصل آباد (جانو ڈاٹ پی کے)فیصل آباد میں صنعتکار ریحان اشرف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے شناخت پریڈ اور ریمانڈ کے لیے اسے ڈسٹرکٹ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ ملزم کو دیگر قیدیوں سے الگ رکھا جائے تاکہ شناخت پریڈ کا عمل متاثر نہ ہو۔ عدالت نے حکم دیا کہ شناخت پریڈ مکمل ہونے پر ملزم کو فوری طور پر پیش کیا جائے، بصورتِ دیگر اسے 30 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست ملزم کو 22 اکتوبر کو شاہ کوٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ قتل کے مقدمے میں ملزم کے مبینہ کردار سے متعلق مزید تفتیش اور شناخت پریڈ کے بعد اہم پیش رفت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button