ابتدائی فلموں کی ناکامی کے بعد بالی ووڈ نے مجھے سائیڈ لائن کردیا تھا، دیا مرزا کا انکشاف

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنے فلمی کیریئر کے ابتدائی دور میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہ ہوئیں تو انہیں فیچر فلموں سے دور کردیا گیا تھا۔

عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں دیا مرزا نے کہا کہ ایک نوجوان اداکار کے لیے، جو اپنے خواب پورے کرنے کی خواہش رکھتا ہو، اس طرح کی صورت حال ایک بڑا جذباتی دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی چیلنجز کے بعد 2004 اور 2005 کے دوران انہوں نے شہرت کے پیچھے بھاگنے کے بجائے ایسے منصوبوں پر توجہ دینا شروع کردی جن کی کہانی اور مقصد ان کے لیے اہم تھا۔

دیا مرزا کے مطابق وہ مادی کامیابی کے بجائے اپنے کام میں معنی اور مقصد کو ترجیح دیتی ہیں۔ انہوں نے 24 برس کی عمر میں فلم پروڈکشن کے شعبے میں قدم رکھا، کیونکہ وہ اپنے لیے ایسے مواقع پیدا کرنا چاہتی تھیں جہاں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر فلم انڈسٹری میں انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لیے مناسب جگہ نہیں مل رہی تھی تو وہ خود اپنے لیے جگہ بنانا چاہتی تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button