کولمبین ریپر چیلو ہوپ کا اسٹیج پر اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندنے کا اقدام، فلسطین کے حق میں آواز بلند کردی

بوگوٹا (جانو ڈاٹ پی کے)کولمبیا کی معروف ریپر چیلو ہوپ نے دارالحکومت بوگوٹا میں منعقدہ میوزک فیسٹیول ’ہپ ہاپ ال پارکے‘ کے دوران اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روند دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 24 اور 25 اکتوبر کو منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔ گلوکارہ اپنے نئے البم ’اناٹومیا‘ کا ایک گانا پیش کر رہی تھیں۔ پرفارمنس کے اختتام پر انہوں نے اسٹیج پر موجود اسرائیلی پرچم کو پاؤں تلے روند ڈالا۔رپورٹس کے مطابق اس اقدام کو فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ واقعے کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلنے کے بعد صارفین کے درمیان بحث چھڑ گئی۔



