اولادنہ ہونے کے باوجودجواداحمد نے دوسری شادی کیوں نہیں کی؟گلوکار نے وجہ بتا دی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی گلوکار اور سیاست دان جواد احمد نے اولاد نہ ہونے اور دوسری شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کو کبھی اپنی زندگی کا مسئلہ نہیں بنایا۔ ان کے مطابق خاندان کا ماحول ترقی پسند رہا ہے، اس لیے والدین یا دیگر اہلِ خانہ کی جانب سے انہیں اولاد نہ ہونے پر کسی دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

جواد احمد طویل عرصے سے موسیقی کی دنیا سے وابستہ ہیں۔ ’دوستی‘ اور ’او کہندی اے سیاں میں تیری آں‘ جیسے مقبول گیتوں نے انہیں شہرت دلائی، جبکہ بعدازاں انہوں نے سیاست میں بھی قدم رکھا۔ اب وہ مختلف سیاسی پروگراموں میں حالاتِ حاضرہ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار نے بتایا کہ وہ کئی برس سے شادی شدہ ہیں، تاہم ان کے ہاں اولاد نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس صورتِ حال کو ذاتی مسئلہ نہیں سمجھتے، اگرچہ وہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ بعض مرد پہلی شادی سے اولاد نہ ہونے کی صورت میں بچوں کی خواہش کے تحت دوسری شادی کرلیتے ہیں۔

دوسری شادی کے بارے میں جواد احمد کا مؤقف ہے کہ مردوں کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت ضرور دی گئی ہے، لیکن دو خواتین کے درمیان مکمل انصاف کرنا انتہائی مشکل ہے۔ اسی لیے وہ سمجھتے ہیں کہ انسان کو ایک ہی ازدواجی رشتے پر توجہ دینی چاہیے اور اسی تعلق کو بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button