اسٹاک مارکیٹ میں پہلے شدید مندی پھر تیزی،100انڈیکس663پوائنٹس اضافے سے163ہزار38پوائنٹس پر بند

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔ کاروبار کے آغاز پر مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 61 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، تاہم بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

ٹریڈنگ کے دوران خریداری میں اضافے کے باعث مارکیٹ نے خسارہ پورا کیا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 663 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 63 ہزار 38 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1549 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 62 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button