میر رضا علی خان کیس کی جے آئی ٹی میں این سی سی آئی اے کی شمولیت

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)سندھ حکومت کی جانب سے میر رضا علی خان کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اپنا نمائندہ نامزد کردیا ہے۔

این سی سی آئی اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر میر رضا کیس کی جے آئی ٹی میں رکن کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ایجنسی نے جے آئی ٹی میں شمولیت کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے تحقیقات کے دوران ڈیجیٹل شواہد کی جانچ، ان کے تجزیے اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ اس سلسلے میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا سے متعلق ریکارڈ کی جانچ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

تحقیقات میں کرپٹو کرنسی سے متعلق ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا۔ این سی سی آئی اے کی شمولیت سے کیس میں ڈیجیٹل اور تکنیکی شواہد کی جانچ کے عمل میں معاونت حاصل ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button