شہری کوتھپڑمارنے کی ویڈیو وائرل،سب انسپکٹرمعطل

بہاولپور (جانو ڈاٹ پی کے)بہاولپور میں پولیس چوکی لاری اڈہ کے سب انسپکٹر کی جانب سے شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد ضلعی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ سب انسپکٹر کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی۔

متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ سب انسپکٹر نے ان سے رشوت طلب کی اور پوچھ گچھ کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈسٹرکٹ پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا۔ میاں بیوی دوسرے شہر سے بہاولپور آئے تھے اور ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے بعد سب انسپکٹر کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی گئی ہے۔ متاثرہ شہری کی جانب سے عائد کیے گئے رشوت طلب کرنے کے الزام پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button