امریکی ریاست میری لینڈ کے باڑے سے فرار گائے نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی ریاست میری لینڈ میں باڑے سے فرار ہونے والی گائے نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔ پہلے وہ محلے کی گلیوں میں بھاگتی رہی، پھر قریبی جنگل میں جا گھسی اور وہاں سے ایک مصروف شاہراہ پر پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گائے باڑے کے دروازے کے ایک حصے سے خود کو نکالنے میں کامیاب ہوئی اور فرار ہو گئی۔

پولیس اہلکاروں نے فارم کے ملازمین کے ساتھ مل کر گائے کا تعاقب شروع کیا، لیکن وہ بھاگ کر قریبی جنگل میں داخل ہو گئی۔ وہاں سے نکل کر وہ مصرف شاہراہ پر جا پہنچی۔ جہاں اسے شاہراہ کی دائیں لین میں دوڑتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے باعث ٹریفک کی رفتار بھی سست ہو گئی۔

پولیس اور ایک دوسرے مقامی فارم کے مالک نے مل کر گائے کو شاہراہ پر حفاظتی دیوار کے قریب گھیر لیا اور رسی ڈال کر قابو کرکے ایک ٹریلر کے ذریعے واپس فارم پہنچا دیا۔

مزید خبریں

Back to top button