جنوبی کوریا: کئی دنوں سے نہرمیں پھنسی شارک کا سمندر میں جانے سے انکار

سیئول(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی کوریا کی ایک نہر میں پھنسی شارک نے کئی بار کوششوں کے باوجود سمندر میں جانے سے انکار کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر بوسان کی ایک مصنوعی نہر میں کئی ہفتوں قبل ایک شارک پھنس گئی تھی جسے نکالنے کیلئے امدادی کارکنوں نے بڑے جالوں کی مدد سے اسے کھلے سمندر میں واپس بھیجنے کی کئی بار کوششیں کی لیکن ناکامی ہاتھ آئی۔



