رونالڈو کی پرتگال ٹیم میں مشروط واپسی

پرتگال (ویب ڈیسک) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 41 سالہ فٹبالر اب بھی قومی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں، تاہم ان کی واپسی مبینہ طور پر ایک شرط سے مشروط ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اس وقت تک پرتگال کی قومی ٹیم میں واپس نہیں آنا چاہتے جب تک جارج جیسس ہیڈ کوچ کے منصب پر موجود ہیں۔ جارج جیسس کے عہدے سے الگ ہونے کی صورت میں رونالڈو کی دوبارہ قومی ٹیم کی شرٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

رونالڈو حال ہی میں پرتگال کے قومی ٹیم کیمپ سے باہر ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کی قومی ٹیم میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رونالڈو اور جارج جیسس کے درمیان اختلافات کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی، جس کے نتیجے میں اسٹار فٹبالر نے ٹیم کیمپ چھوڑ دیا۔

دوسری جانب جارج جیسس نے رونالڈو کی قومی ٹیم میں واپسی کا دروازہ مکمل طور پر بند نہیں کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران رونالڈو کی واپسی سے متعلق سوال پر پرتگالی کوچ نے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ خود کرسٹیانو رونالڈو کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button