گورنر راج یاایمرجنسی،خیبرپختونخوا پر بڑا فیصلہ؟وزیراعظم اور صدر کی جلدملاقات کا امکان

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا کی تازہ ترین سیاسی، آئینی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان جلد دوبارہ ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان، سیاسی کشیدگی اور صوبے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ گورنر راج یا ایمرجنسی سمیت مختلف آئینی آپشنز پر بھی مشاورت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گورنر راج یا ایمرجنسی سے متعلق کوئی بھی فیصلہ صدر مملکت اور اپنے رفقا سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ ملاقات میں لانگ مارچ کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مؤقف اور صوبائی معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔
صدر مملکت اور وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ صوبے میں جاری سیاسی کشیدگی اور لانگ مارچ کے ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے اثرات پر بھی مشاورت ہوگی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں ممکنہ آئینی اقدامات کے قانونی اور سیاسی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
-
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، اہم مشاورت
-
مذاکرات ناکام، لانگ مارچ اور امن و امان پر تشویش، آئینی آپشنز زیر غور
Hashtags:



