نیوزی لینڈ کا نیٹو کے دفاعی بینک میں شامل ہونے سے انکار

ویلنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاع اور سلامتی کے بینک میں شمولیت کی پیشکش مسترد کردی۔
نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق حکومت نے دستیاب اعداد و شمار اور جائزوں کی بنیاد پر بینک میں شمولیت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بینک کینیڈا کی حمایت سے قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد نیٹو کے رکن ممالک اور اتحاد کے شراکت دار ممالک کی دفاعی ضروریات اور عسکری سازوسامان کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزارت دفاع کے مطابق جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی دفاعی صنعت کے لیے نیٹو کے دفاعی بینک میں شامل نہ ہونے کے فوائد زیادہ ہیں۔
وزارت کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ آزاد منڈیوں تک رسائی بہتر بنانے کے لیے دفاعی فنانسنگ کے خصوصی نظام میں شمولیت کے ممکنہ فوائد کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔



