انتظامیہ کی دعوت پر ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فریقین کے درمیان آئندہ ایک سے دو روز میں کسی بھی وقت مذاکرات متوقع ہیں۔مذاکرات کے دوران ایسوسی ایشن ایک بار پھر اپنے مطالبات ضلعی انتظامیہ کے سامنے رکھے گی۔ ایسوسی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور ہونے کی صورت میں ہڑتال مکمل طور پر ختم کردی جائے گی، جبکہ مطالبات تسلیم نہ کیے جانے یا مذاکرات ناکام ہونے پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین میاں اجمل کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔



