وزیراعظم سے صدرلاہور چیمبر کی اہم ملاقات،کاروباری برادری کے مسائل اور معاشی پالیسیوں پر بڑے مطالبات سامنے آگئے

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس علی حسام اصغر کی ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی معاشی صورتحال، صنعت و تجارت کو درپیش چیلنجز اور کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران علی حسام اصغر نے کاروباری طبقے کی بہتری، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی استحکام کے لیے وزیراعظم کو تجاویز پیش کیں۔ ملاقات میں کاروباری مسائل کے حل اور صنعت و تجارت کے لیے سازگار ماحول کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔



