جھنگ ریلی میں پیرا فورس کی گاڑی کا استعمال، وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

ریگولیٹری اداروں کے وسائل کا استعمال قواعد کے مطابق ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب نے جھنگ میں ریلی کے دوران پیرا فورس کی گاڑی دیگر گاڑیوں کے ہمراہ چلنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق پیرا جیسے ریگولیٹری ادارے کے وسائل کو غیر سنجیدہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنا انتظامی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ سرکاری وسائل کا استعمال قواعد و ضوابط کے مطابق ہونا چاہیے اور کسی بھی ادارے کی گاڑی کو غیر متعلقہ سرگرمیوں میں استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ حکم کے بعد ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

Image

مزید خبریں

Back to top button