مظفرآباد میں جیپ کھائی میں جاگری، 7 افراد زندگی ہار گئے

مظفرآباد/سانگھڑ (جانو ڈاٹ پی کے)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے شکر پڑیاں میں گھاس سے لدی جیپ سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اور پولیس کے مطابق جیپ میں 7 افراد سوار تھے کہ گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں۔

دوسری جانب سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ٹنڈو آدم، جھول روڈ پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم منتقل کردیا گیا۔ دونوں حادثات کی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button