موٹروے ایم فور پر 3گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، تین زندگیاں ختم

فیصل آباد (جانو ڈاٹ پی کے)موٹروے ایم فور پر مسافر بس، کار اور کوسٹر کے درمیان حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ حادثے میں تین افراد کے جاں بحق ہونے اور ایک شخص کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی موٹروے اور سیکٹر کمانڈر بھی جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔



