احمد سلطان کیانی نے 19ویں نیول چیف امیچورز گالف کپ کا تاج پہن لیا

نیول چیف امیچورز گالف کپ 2026، احمد سلطان کیانی نے ٹائٹل جیت لیا، دیگر کیٹیگریز کے فاتحین کا بھی اعلان

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)19ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچورز گالف کپ 2026 کا ٹائٹل احمد سلطان کیانی نے اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ کی دیگر کیٹیگریز میں احمد ظفر حیات نے سینئرز، امی چن (Ami Qin) نے لیڈیز ڈبلیو اے جی آر، دعا فرید راؤ نے لیڈیز جبکہ مصطفیٰ زبیر نے جونیئرز کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔

چار روزہ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے تمام فاتح گالفرز کو مبارکباد دی اور شرکا کی مہارت، محنت اور اعلیٰ اسپورٹس مین شپ کو سراہا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر اسپانسرز، میڈیا اور مارگلہ گرینز گالف کلب کی انتظامیہ کی کوششوں اور تعاون کی بھی تعریف کی۔

مزید خبریں

Back to top button