پی ٹی آئی میں اختیارات کی منتقلی کی خبریں بے بنیاد قرار، بیرسٹر گوہر کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے تمام اختیارات پارلیمانی پارٹی کو منتقل کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

اپنے وضاحتی بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی، پولیٹیکل کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی تین الگ الگ فورمز ہیں۔ ان کے مطابق پارٹی امور سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کے پاس ہے، جبکہ پارلیمانی پارٹی پارلیمانی معاملات پر فیصلے کرتی ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی نہایت قابلِ احترام ہے اور اس کی تجاویز و سفارشات کو ہمیشہ اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمانی پارٹی کی تجاویز کور کمیٹی اور پولیٹیکل کمیٹی کے سامنے رکھی جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button