مریم نواز کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، شہید جوانوں کو سلام

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے زرکانی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
25 اکتوبر کو جاری بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور فائرنگ کے تبادلے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک غلام مرتضیٰ اور سپاہی تاثیر احمد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔مریم نواز شریف نے شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو خراجِ احترام پیش کیا۔



