پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدانگلینڈ کو شکست دیدی،شاداب خان کی شاندار سنچری

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نے لاہور میں کھیلے گئے ون ڈے ٹرائی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ انگلینڈ کے 241 رنز کے جواب میں پاکستان نے 47.1 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا، اس طرح قومی ٹیم نے 17 گیندیں باقی رہتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

شاداب خان نے دباؤ کے لمحات میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 96 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ان کی سنچری پاکستان کی جیت میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ حارث رؤف 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہنری کروکومب نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے آخری وکٹوں کے نقصان کے باوجود ہدف حاصل کرکے میچ ایک وکٹ سے جیت لیا۔

مزید خبریں

Back to top button