امیر گیلانی کی نومولود بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل، ماورا حسین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ امیر گیلانی نے اسپتال سے اپنے نومولود بیٹے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ بچے کے کان میں اذان دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
امیر گیلانی نے اپنے بیٹے کا نام سید ازمیر حسین کمال گیلانی بتایا اور لکھا کہ ازمیر کے معنی شیر ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے قرآن کریم کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی نے برسوں کی دوستی اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد فروری 2025 میں شادی کی تھی۔ نومولود بیٹا اس جوڑے کی پہلی اولاد ہے۔



