ڈیبیو میچ میں رضا اللہ کا حیران کن کیچ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر رضا اللہ نے اپنی ہی گیند پر شاندار کیچ پکڑ کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آفیشل اکاؤنٹ سے کیچ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جسے شائقین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کے 33ویں اوور میں رضا اللہ نے ول جیکس کو گیند کرائی۔ بلے باز نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند سیدھی بولر کی جانب چلی گئی۔ رضا اللہ نے فوری ڈائیو لگاتے ہوئے ایک ہاتھ سے مشکل کیچ تھام لیا اور ول جیکس کو پویلین بھیج دیا۔رضا اللہ نے میچ میں 8 اوورز کرائے، 38 رنز دیے اور انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button