کرپٹو کرنسی کا لالچ،اپنے ہی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانےکر بیچنے والا والد گرفتار

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق مواد کی مبینہ آن لائن فروخت کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اسلام آباد شعیب خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم پر اپنے 4 سے 5 سالہ کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ٹیلی گرام کے خفیہ گروپس میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے فروخت کرنے کا الزام ہے۔ ان کے مطابق ویڈیوز میں جانوروں سے بدسلوکی کے مناظر بھی شامل تھے۔

شعیب خان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران اسلام آباد، ملتان اور جنوبی پنجاب سے اہم روابط اور شواہد سامنے آئے ہیں، جبکہ برآمد ہونے والی ڈیوائسز کو فرانزک تجزیے کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔

ایک دوسرے کیس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہراسانی اور بلیک میلنگ سے پریشان ایک بچی نے خودکشی کی کوشش کی۔ ان کے مطابق ملزم مبینہ طور پر 2 سے 3 سال سے بچی کو بلیک میل کررہا تھا، جسے شکایت موصول ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اپنا ون ٹائم پاس ورڈ (او ٹی پی)، بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اور ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور جعلی ویب سائٹس پر درج مشکوک نمبروں سے محتاط رہیں۔

مزید خبریں

Back to top button