انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے242رنز کا ہدف دیدیا،بین ڈکٹ کی سنچری،شاہین آفریدی کی4وکٹیں

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد انگلینڈ کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔Shaheen Shah Afridi dismissed Joe Root in his second over, Pakistan vs England, Tri-Series, Lahore, October 25, 2026

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز کی اننگز کھیلی، سیم کرن 42 اور گس ایٹکنسن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ول جیکس 13 جبکہ جیمی اوورٹن 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، عرفات منہاس اور رضا اللہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے آج کا میچ پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستانی ٹیم گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتری ہے۔پاکستان ٹرائی سیریز میں اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت چکا ہے اور فائنل تک رسائی کے لیے تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button