موٹروے پولیس کی کارروائی، مغوی بازیاب،3ملزم گرفتار

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)موٹروے پولیس نے وزیرآباد کے قریب دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے مشکوک آلٹو کار روک کر اغوا کیے گئے شخص کو بازیاب کرالیا اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مغوی کو گوجرانوالہ کے علاقے وزیرآباد کے قریب اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔موٹروے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، پانچ گولیاں، ایک لیپ ٹاپ اور آٹھ موبائل فونز برآمد ہوئے۔بازیاب مغوی اور تینوں گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ صدر وزیرآباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button