اوکاڑہ،دوہرے قتل میں ملوث مجرم افضال اور ابو الحسن کو سزائے موت اور جرمانے کا حکم

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کو سخت سزاؤں کا حکم سنادیا گیا قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم افضال کو سزاۓ موت کا حکم سنادیا ہے مجرم ابوالحسن کو 10سال قید کی سزا سنائی گئ ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ شہزاد احمد نے جرم ثابت ہونے پر کیس کا فیصلہ سنایاملزمان پر 05 لاکھ اور 01 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے عدم ادائیگی پر ملزمان کو 6 ماہ قید مزید بھگتنا ہو گی بتایا گیا ہے کہ مجرمان نے 2022 میں قتل کے مقدمہ کی پیروی کرنے پر ناصر اور محمد حسین کو قتل کیا تھا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button