پنڈ دادن خان میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، ماں جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

جہلم(جانوڈاٹ پی کے) پنڈ دادن خان میں گیس لیک ہونے کے باعث گھر کے کچن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ماں جاں بحق جبکہ بیٹا شدید جھلس کر زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں گیس سلنڈر سے لیکج ہو رہی تھی۔ صبح ناشتہ بنانے کے لیے آگ جلائی گئی تو کچن میں دھماکہ ہو گیا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ماں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہو گئی، جبکہ اس کا نوجوان بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کا جسم 9 فیصد جھلسا ہے۔

واقعے کے بعد جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمی نوجوان کو تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال پنڈ دادن خان منتقل کر دیا گیا۔

واقعے نے گھروں میں گیس سلنڈرز کے استعمال اور گیس لیکج سے متعلق حفاظتی احتیاطی تدابیر کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button