سانگھڑ میں مسافر بس اور کار کا خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

سانگھڑ (جانوڈاٹ پی کے)  سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ٹنڈو آدم جھول روڈ پر مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 دیگر زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ رات گئے پیش آیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار افراد شدید متاثر ہوئے۔ حادثے میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے متعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع مٹیاری کی تحصیل سعید آباد کے نواحی گاؤں بلال کھوسو سے بتایا جا رہا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی 15 انچارج اسلم ڈیرو پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button