حنا جاوید قتل کیس میں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، مریم نواز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حنا جاوید قتل کیس میں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں اور اس معاملے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کہ حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور وہ متاثرہ خاندان سے ذاتی طور پر ملاقات کریں گی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور کیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھ کر قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اہلخانہ نے اپنے خط میں پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا اور کیس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button