شیخوپورہ،ساس،سالی اور سالے کی بیوی قتل کردی

شیخوپورہ (جانو ڈاٹ پی کے)شیخوپورہ کے گاؤں ٹھٹھہ علی میں شیر خوار بچی کی حوالگی کے معاملے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خواتین میں ملزم کی ساس، سالی اور سالے کی بیوی شامل ہیں۔ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔



