پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حفاظت کر رہا ہے،فاروق عبداللہ

سرینگر(جانو ڈاٹ پی کے)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیریوں کی حفاظت کر رہا ہے۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بارہمولہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے سوال اٹھایا کہ کیا کشمیریوں کو دہلی حکومت سے انصاف کی توقع ہے؟
فاروق عبداللہ نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہوں اور اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کشمیریوں نے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد نہ کی تو ان کا وجود، نام و نشان اور شناخت ختم ہونے کا خطرہ ہے اور آنے والی نسلیں بھی انہیں یاد نہیں رکھیں گی۔



