خیبرپختونخوا: دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع و پولیس منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے )دستاویز کے مطابق مخصوص اضلاع میں پولیس کی تکنیکی اپ گریڈیشن کے لیے ایک ارب 86 کروڑ، پولیس اور سی ٹی ڈی انفرااسٹرکچر منصوبہ فیز ون اور فیز ٹو کے لیے الگ الگ ایک ارب 20 کروڑ روپے سے زائد جاری کیےگئے ہیں۔

 کے پی پولیس کے 9 منصوبوں کے لیے ایک ارب 3 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی ہے۔ رقم رواں مالی سال دوہزار چھبیس ستائیس کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کے جاری منصوبوں کے بقایا فنڈ ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمیدکا کہنا ہےکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کو مضبوط اور انفرااسٹرکچرکو بہتر بنانےپر کام جاری ہے، دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے ۔

مزید خبریں

Back to top button