اداکارہ ایمن سلیم کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، شہید بےنظیر بھٹو سے متاثر ہوکر سیاست میں آنے کا اعلان

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)اداکارہ ایمن سلیم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے سیاسی سفر کا آغاز کردیا ہے۔ ایک تقریب میں پارٹی میں شمولیت کے اعلان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ایمن سلیم، سابق پاکستانی کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے ہی شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی بڑی مداح رہی ہیں۔ ان کے بقول، ہر وہ لڑکی محترمہ بےنظیر بھٹو سے متاثر ہوتی ہے جس نے ان کی زندگی اور جدوجہد کو دیکھا ہو۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بننا ان کے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ محض سیاست میں آنے کا معاملہ نہیں بلکہ اپنے ملک اور عوام سے ایک وعدہ ہے۔ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ پاکستان کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button